فلمی کیریئر شاہ رخ سے زیادہ مشکل تھا:کنگنا رناوت
ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کی متنازعہ اداکارہ کنگنا رناوت کا کہنا ہے کہ انکا فلمی کیریئر بالی ووڈ سپر سٹار شاہ رخ خان سے زیادہ مشکل تھا، اس کی وجہ یہ ہے کہ میرے علاوہ کوئی اور گاؤں سے نہیں آیا تھا۔۔۔
لہٰذا اسی لیے میری کامیابی زیادہ اہمیت کی حامل ہے ۔ انکا کہنا تھا کہ ہر ایک کو یہ حق ہے کہ وہ اپنے کیریئر اور زندگی کے سفر پر فخر کرے اور یہ حق کنگنا رناوت کو بھی اسی طرح حاصل ہے کیونکہ میں بھی مختلف نہیں ہوں۔ کنگنا کے مطابق انکے علاوہ شاید ہی کوئی اور گاؤں سے آیا ہو اور مرکزی دھارے میں کامیابی حاصل کی ہو۔ آپ شاہ رخ خان کی بات کرتے ہیں، وہ تو دہلی سے تعلق رکھتے اور کانوینٹ تعلیم یافتہ ہیں، جبکہ میں ایک دیہات کی لڑکی اور وہ بھی بھملہ جیسے دور دراز کا علاقہ ہے ۔