میرے ہی شاگرد نے شادی کی پیشکش کی تھی:رومیسہ خان
لاہور(شوبز ڈیسک)اداکارہ رومیسہ خان نے انکشاف کیا کہ ماضی میں انہیں اپنے ایک سابق شاگرد کی جانب سے شادی کی پیشکش موصول ہوئی تھی۔۔۔
جس پر وہ خود بھی حیران رہ گئیں۔ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رومیسہ خان نے بتایا کہ اداکاری کے میدان میں آنے سے قبل وہ طلبا کو ٹیوشن پڑھاتی تھیں رومیسہ خان نے بتایا کہ کچھ عرصہ قبل انہی طلبا میں سے ایک نے انہیں پیغام بھیجا اور کہا کہ وہ ان سے شادی کرنا چاہتا ہے ،انہوں نے اس پیشکش کو ہنسی مذاق میں ٹال دیا۔