لڑکیاں شادی کیلئے صحیح شخص کا انتظار کریں:ماورا حسین
لاہور (آئی این پی)اداکارہ ماورا حسین نے کہا کہ شادی جیسے اہم فیصلے میں کسی بھی لڑکی کو جلدبازی نہیں کرنی چاہیے بلکہ صبر سے صحیح شخص کا انتظار کرنا چاہیے۔۔۔
ماورا حسین نے ایک یوٹیوب چینل پر کہا کہ شادی کے معاملے میں معاشرتی دبا ؤمیں آکر کبھی بھی جلدبازی میں فیصلہ نہیں کرنا چاہیے ۔ان کا کہنا تھا کہ معاشرے میں لڑکیوں پر خاص طور پر 30 سال کی عمر کے قریب پہنچنے پر شادی کے لیے بہت دباؤ ڈالا جاتا ہے ، لیکن یہ پوری زندگی کا فیصلہ ہوتا ہے ، اس لیے اسے سوچ سمجھ کر کرنا چاہیے ۔