کے جی ایف کے اداکار ہریش رائے کینسر کے باعث چل بسے

کے جی ایف کے اداکار ہریش  رائے کینسر کے باعث چل بسے

ممبئی(شوبز ڈیسک)جنوبی بھارت کی کناڈا فلم انڈسٹری کے اداکار ہریش رائے ، جو کے جی ایف سیریز میں اپنی اداکاری کی وجہ سے مشہور تھے ، کینسر سے طویل جنگ کے بعد آج چل بسے ۔

ہریش رائے اپنی فلموں اوم اور کے جی ایف سیریز میں اپنے کرداروں کی وجہ سے جانے جاتے تھے ۔ ان کی عمر 55 سال تھی۔ انھوں نے پسماندگان میں بیوہ اور دو بیٹے چھوڑے ہیں۔ ہریش نے اپنے طویل فلمی کیریئر میں کناڈا کے علاوہ تامل اور تیلگو فلموں میں بھی کام کرکے کافی شہرت حاصل کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں