شادی کے وقت کہا گیا زیادہ عرصہ نہیں چلے گی:یاسرہ رضوی
کراچی (آئی این پی)اداکارہ یاسرہ رضوی نے شادی کے وقت کیے گئے تبصرے بارے کہا کہ اس وقت کہا گیا ان کی شادی زیادہ عرصہ نہیں چل سکے گی۔۔۔
ایک پروگرام میں یاسرہ رضوی نے کہا کہ جب یہ تبصرہ کیا گیا تو ان کے دل میں یہ سوچ آئی کہ چلو کچھ سال ہی چلے گی، مگر چلے گی تو سہی۔ انہوں نے بتایا کہ اس بات نے انہیں یہ سبق دیا کہ فی الحال جو چل رہا ہے اسے اسی طرح چلنے دینا چاہیے ، کیونکہ زندگی میں کسی بھی چیز کی گارنٹی نہیں ہوتی اور نہ ہی معلوم ہوتا ہے کہ اگلے لمحے کیا ہونے والا ہے ۔