والدہ نے میرے ہاتھوں میں دم توڑا، انہیں کلمہ پڑھایا:ریمبو

والدہ نے میرے ہاتھوں میں دم توڑا، انہیں کلمہ پڑھایا:ریمبو

لاہور(شوبز ڈیسک)اداکار افضل خان المعروف جان ریمبو نے انکشاف کیا ہے کہ والدہ نے میرے ہاتھوں میں دم توڑا، میں نے انہیں آخری وقت میں کلمہ پڑھایا۔۔۔

ایک پوڈکاسٹ میں انہوں نے بتایا کہ میں کام کے سلسلے میں اپنے اہل خانہ سمیت لاہور میں رہتا تھا، جبکہ والدین پنڈی والے گھر میں رہتے تھے ،مجھے یوں لگا جیسے میں والدہ کو کلمہ پڑھانے ہی گیا تھا۔ریمبو نے بتایا کہ والدہ کے انتقال کے بعد صاحبہ نے میرا بہت ساتھ دیا، خیال رکھا۔ میں اکثر پانی پینا بھول جاتا ہوں تو وہ مجھے فون کرکے یاد دلاتی ہیں میرا بالکل ویسی خیال رکھتی ہیں جیسے میری ماں میرا خیال رکھا کرتی تھیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں