پریانکا چوپڑا کی 6سال بعد بھارتی سینما میں واپسی

پریانکا چوپڑا کی 6سال  بعد بھارتی سینما میں واپسی

بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کی 6 سال بعد بھارتی سینما میں واپسی ہوگئی۔ایس ایس راجامولی نے اپنی آنے والی فلم سے اداکارہ پریانکا چوپڑا کی پہلی جھلک دکھا دی۔۔۔

 جسے دیکھ کر اداکارہ کے مداح خوش ہوگئے ہیں۔فلم کے پوسٹر میں اداکارہ چمکدار پیلے رنگ کی ساڑھی میں بندوق سے نشانہ لیتے ہوئے نظر آ رہی ہیں۔پریانکا چوپڑا اس نئی فلم میں مہیش بابو کے ہمراہ ‘منداکنی’ کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گی۔اس نئی فلم کا نام ممکنہ طور پر ‘گلوب ٹراٹر’ رکھا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں