گلوکاری سے پہلے گھر میں فاقے تھے :صنم ماروی

گلوکاری سے پہلے گھر میں  فاقے تھے :صنم ماروی

کراچی (آئی این پی)لوک اور صوفی گلوکارہ صنم ماروی نے کہا کہ گلوکاری سے پہلے گھر میں فاقے تھے ،اب ایک کنسرٹ کیلئے 25 لاکھ معاوضہ وصول کرتی ہوں۔۔۔

 ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا والد کے انتقال کے بعد ان کی ماں نے بہت مشکلات کا سامنا کیا اور انہیں بچپن میں بھوک کا بھی سامنا کرنا پڑا، لیکن انہوں نے ہمت نہیں ہاری۔ صنم ماروی نے بتایا کہ ان کا بچپن آسان نہیں تھا۔ گھر میں پانچ بہن بھائی تھے اور روزانہ صرف پانچ روٹیاں بنتیں،اکثر وہ خود اور انکے والد اور والدہ کو بھوکے ہی سونا پڑتا تھا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں