کروڑوں کی پیشکش بھی ہوشان کیساتھ کام نہیں کرونگا:معمر رانا
لاہور(این این آئی)اداکار معمر رانا نے کہا ہے کہ اگر کروڑوں روپے کی پیشکش بھی کی جائے پھر بھی شان کے ساتھ کام نہیں کروں گا۔۔۔
ایک انٹر ویو میں معمر رانا نے اس سوال کہ آپ ایسا کیوں کہہ رہے ہیں وہ تو اچھے آدمی ہیں کے جواب میں معمر رانا نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ وہ سپرسٹار ہیں،وہ میرے سینئر ہیں اور مجھے ان سے محبت بھی ہے ،انڈسٹری میں آنے سے پہلے سے شان کے ساتھ دوستی ہے ۔تاہم معمر رانا نے یہ بات کس تناظر میں کی انہوں نے اس کی وجوہات نہیں بتائیں۔