میکسیکن کامیڈی کے بے تاج بادشاہ ایل پولی ووز چل بسے
لاہور(شوبزڈیسک)میکسیکن کامیڈی کے بے تاج بادشاہ اور دنیا بھر میں ایل پولی ووز کے نام سے جانے پہچانے جانے والے ایجواردو مانزانو 6 دہائیوں کی ہنسی، میراث اور ناقابلِ فراموش کرداروں کی یادیں چھوڑ کر انتقال کرگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق میکسیکن کامیڈین کا انتقال 87 سال کی عمر میں ہوا ہے، ان کے بیٹے لالو مانزانو نے انسٹاگرام پر انتہائی جذباتی پیغام کے ذریعے اس دکھ بھری خبر کی تصدیق کی۔