بشریٰ انصاری جعلی اکاؤنٹس سے چندہ جمع کرنے کی کوششوں پربرہم

 بشریٰ انصاری جعلی اکاؤنٹس سے چندہ جمع کرنے کی کوششوں پربرہم

لاہور(شوبزڈیسک )سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے اپنے نام سے چلنے والے جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے چندہ جمع کرنے کی کوششوں پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور مداحوں کو وارننگ جاری کر دی۔۔۔

بشریٰ انصاری نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پیغام شیئر کیا اورکہاکہ میرے نام سے مختلف جعلی پروفائلز لوگوں سے چندے اور مالی مدد کی درخواستیں کررہے ہیں، جو مکمل طور پر جھوٹ اور فراڈ ہے ۔ ، ان کو رپورٹ کریں، یہ آپ کو گمراہ کر رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں