خاقان شاہنواز اور سبینہ سید کا شادی کی تاریخ سے متعلق اشارہ
لاہور(شوبزڈیسک ) شوبز کی نئی اور مقبول ہوتی جوڑی خاقان شاہنواز اور سبینہ سید نے منگنی کے بعد اپنی شادی سے متعلق اہم اشارہ دے دیا۔۔۔
منگنی کے اعلان کے بعد یہ جوڑی پہلی بار کراچی میں ہونے والے 24ویں لکس سٹائل ایوارڈز میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوئی، اس موقع پر میڈیا کی جانب سے جب شادی کی تاریخ سے متعلق سوال کیا گیا تو خاقان شاہنواز نے مسکراتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنی شادی کی تاریخ کا اعلان جلد کریں گے۔