ارجن رامپال نے 7 سالہ رفاقت کے بعد گیبریئیلا سے منگنی کرلی
ممبئی(آئی این پی)بالی ووڈ اداکار ارجن رام پال نے اپنی پرانی گرل فرینڈ اور جنوبی افریقہ کی فیشن ڈیزائنر گیبریئیلا ڈی میٹریڈیس سے منگنی کا اعلان کردیا ہے۔
ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو کے دوران ارجن رام پال نے اچانک منگنی کی خبر دے کر سب کو حیران کردیا۔ گیبریئیلا نے کہا کہ کوئی یہ نہ سمجھے کہ میں ارجن کے پیچھے اس لیے جا رہی ہوں، کیونکہ وہ بہت خوبصورت ہیں۔ اس پر ارجن رام پال نے فوراً مذاق کرتے ہوئے کہا، میں ان کے پیچھے آیا ہوں، کیونکہ وہ بہت خوبصورت تھیں۔