شعلے کی شوٹنگ میں دھرمیندر سے امیتابھ پر حقیقت میں گولی چلی
ممبئی (آئی این پی)بھارتی سینما کی کامیاب ترین فلم شعلے کے ڈائریکٹر و پروڈیوسر رمیش سپی نے انکشاف کیاکہ فلم کی شوٹنگ کے دوران ایک سین میں دھرمیندر کو بندوق صرف لوڈ کرنی تھی۔۔۔
چلانی نہیں تھی لیکن انہوں نے بندوق چلادی، اس وقت وہیں امیتابھ بچن کھڑے تھے لیکن خوش قسمتی سے گولی ان کے بالکل قریب سے گزرگئی۔ دھرمیندر کی اس غلطی نے سیٹ پر موجود ہر شخص کو ہلا کررکھ دیا، دھرمیندر نے پھر امیت جی سے معافی مانگی اور سیٹ کا ماحول ٹھنڈا ہوگیا۔