میں خود کو عظیم اداکارنہیں سمجھتا:سلمان خان

میں خود کو عظیم اداکارنہیں سمجھتا:سلمان خان

ممبئی(شوبزڈیسک)بالی ووڈ اداکار سلمان خان کا کہنا ہے کہ میں خود کو عظیم اداکار نہیں سمجھتا۔سلمان خان نے جدہ میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اپنی اداکارانہ صلاحیتوں کے بارے میں بات کی۔۔۔

اُنہوں نے کہا کہ اداکاری نے بھی اس نسل کو چھوڑ دیا ہے ، اس لیے مجھے نہیں لگتا کہ میں کوئی بہت عظیم اداکار ہوں،آپ مجھے کچھ بھی کرتے ہوئے پکڑ سکتے ہیں لیکن مجھے اداکاری کرتے ہوئے نہیں پکڑ سکتے کیونکہ میں اداکاری کر ہی نہیں سکتا اور سکرین پر بھی میں صرف وہی کرتا ہوں جو میں اس وقت محسوس کرتا ہوں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں