ہانیہ عامر کے ڈرامے کا او ایس ٹی سن کر بنگلہ دیش سٹیڈیم جھوم اٹھا

ہانیہ عامر کے ڈرامے کا او ایس  ٹی سن کر بنگلہ دیش سٹیڈیم جھوم اٹھا

کراچی (آئی این پی)اداکارہ ہانیہ عامر اور بلال عباس کے نئے ڈرامے میری زندگی ہے تو کا مقبول او ایس ٹی بین الاقوامی سطح پر مقبولیت حاصل کر رہا ہے۔

بنگلادیش پریمیئر لیگ کے ایک کرکٹ میچ کے دوران سٹیڈیم میں موجود شائقین کو عاصم اظہر اور صابری سسٹرز کے گائے ہوئے گانے میری زندگی ہے تو پر یک زبان ہو کر گاتے دیکھا گیا، اور اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی۔ اداکارہ ہانیہ عامر نے اس ویڈیو کو اپنی انسٹاگرام سٹوری پر شیئر کرتے ہوئے خوشی اور محبت کا اظہار کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں