رمشا کا ہیرو بننے پر شرمندگی محسوس ہوئی:شہود علوی

رمشا کا ہیرو بننے پر شرمندگی محسوس ہوئی:شہود علوی

لاہور(شوبز ڈیسک)اداکار شہود علوی نے انکشاف کیا ہے کہ ڈرامہ ‘گھسی پٹی محبت’ میں اداکارہ رمشا خان کے مقابل ہیرو کا کردار ادا کرتے ہوئے شدید شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔

ایک شو میں شہود علوی نے بتایا کہ میں نے اپنی مرضی سے والد کے کردار ادا کرنا شروع کیا کیونکہ ایک ڈرامے میں کم عمر اداکارہ کے ساتھ رومانوی کردار ادا کرنے کے بعد مجھے احساس ہوا کہ یہ کردار میری عمر کے مطابق نہیں تھا تقریباً 7 سال قبل ڈرامہ گھسی پٹی محبت میں رمشا خان کو میرے مقابل رومانوی کردار کے لیے کاسٹ کیا گیا تھا جبکہ رمشا خان کی عمر میری بیٹی کے برابر ہے ، جس پر شدید شرمندگی محسوس ہوئی۔ شہود علوی نے مزید کہا کہ پاکستان میں ایک ہیرو کی سکرین لائف زیادہ سے زیادہ 20 سال ہوتی ہے اور جو اداکار آج بھی زبردستی ہیرو کے کردار ادا کر رہے ہیں، وہ فطری عمل کے خلاف جا رہے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں