ماورا کو پہلی بار شوٹ پر دیکھا تو پیلی پری لگ رہی تھیں:نازیہہ زینب
لاہور(شوبزڈیسک ) شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی چائلڈ سٹار نازیہہ زینب نے کہاہے کہ شوٹنگ کے دوران جب پہلی بار اداکارہ ماورا حسین کو دیکھا تو وہ پیلی پری کی مانند لگ رہیں تھیں۔
ماورا حسین سے میری پہلی ملاقات ڈرامہ سیریل ‘جمع تقسیم’ کے سیٹ پر ہوئی تھی۔ جب مجھے یہ معلوم ہوا کہ ‘جمع تقسیم’ کا مرکزی کردار ماورا حسین کر رہی ہیں اور میری شوٹنگ ان کے ساتھ ہے تو میں بہت خوش ہوئی۔