گریمی ایوارڈ کیلئے نامزد گلوکار جان فورٹے کی لاش گھر سے برآمد

گریمی ایوارڈ کیلئے نامزد گلوکار جان  فورٹے کی لاش گھر سے برآمد

لاس اینجلس (آئی این پی)امریکا میں گریمی ایوارڈ کے لیے نامزد موسیقار اور گلوکار جان فورٹے 50 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ۔

پولیس کے مطابق ان کی لاش پیر کی دوپہر میساچوسٹس کے علاقے چل مارک میں واقع ان کے گھر سے برآمد ہوئی،پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر کسی قسم کے تشدد یا مشتبہ کارروائی کے شواہد نہیں ملے جبکہ موت کی وجہ جاننے کے لیے معاملہ ریاستی میڈیکل ایگزامنر کے سپرد کر دیا گیا ہے ۔ جان فورٹے ہپ ہاپ گروپ فیوجیز کے ساتھ کام کے باعث عالمی شہرت رکھتے تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں