اینٹی انفلامیٹری ڈائٹ سے وزن اور مائیگرین میں کمی آئی:عامر خان
ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ اداکار عامر خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اینٹی انفلامیٹری ڈائٹ کے ذریعے 18 کلو وزن کم کیا جس کا اصل مقصد وزن گھٹانا نہیں بلکہ مسلسل مائیگرین سے نجات حاصل کرنا تھا۔
انہوں نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران بتایا کہ ان کے وزن میں کمی غیر ارادی طور پر آئی۔عامر خان کے مطابق یہ سب خود بخود ہو گیا، میں نے اینٹی انفلامینٹری ڈائٹ صحت کے لیے اپنائی تھی اور یہ میرے لیے جادو کی طرح ثابت ہوئی۔