بنگالی فلموں کی اداکارہ سابق مس کولکتہ جیاشری کبیر انتقال کر گئیں
ممبئی(شوبز ڈیسک)بنگالی فلموں کی معروف اداکارہ، سابق مس کلکتہ جیاشری کبیر انتقال کر گئیں۔
بنگلادیشی میڈیا کا کہنا ہے کہ جیاشری کبیر 12 جنوری کو 73 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ وہ برطانیہ کے شہر رومفورڈ، ایسیکس میں واقع ایک نرسنگ ہوم میں زیرِ علاج تھیں، جہاں ان کا انتقال ہوا۔ ان کی وفات کی خبر تقریباً دو دن بعد منظرِ عام پر آئی۔22 جون 1952 کو پیدا ہونے والی جیاشری کبیر نے 1968 میں مس کولکتہ کا اعزاز حاصل کر کے شہرت حاصل کی۔انہوں نے کولکتہ میں 40 سے زائد بنگالی فلموں میں اداکاری کی۔