راشد محمود کی مداحوں سے اپنی صحت یابی کیلئے دعاؤں کی اپیل

راشد محمود کی مداحوں سے اپنی  صحت یابی کیلئے دعاؤں کی اپیل

لاہور (آئی این پی)سینئر اداکار راشد محمود نے مداحوں سے اپنی صحت یابی کے لیے دعاؤں کی اپیل کردی۔راشد محمود نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے مداحوں کو اپنی صحت کے مسائل کے بارے میں آگاہ کیا ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ میں پچھلے 21 دنوں سے بستر پر پڑا ہوں۔ میں دل کا مریض تو پہلے سے ہی تھا اور اب مہروں کی ایک نئی تکلیف میں مبتلا ہوگیا ہوں۔ راشد محمود نے صحت یابی کیلئے دعا کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کبھی کسی سے کچھ نہیں مانگا، دعا کریں کہ میں مکمل صحت یاب ہو جاؤں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں