پاکستان مخالف بالی ووڈ فلم ’بارڈر 2‘ پر جاوید اختر کی تنقید

پاکستان مخالف بالی ووڈ فلم  ’بارڈر 2‘ پر جاوید اختر کی تنقید

لاہور(شوبز ڈیسک)پاکستان کی مخالفت میں اندھا بالی ووڈ نیا مواد تخلیق کرنے کی صلاحیت کھو بیٹھا، پرانی فلموں اور گانوں پر ہی اکتفا کرنے پر اپنے ہی لوگ تنقید کرنے لگے ۔

بالی ووڈ کے مشہور نغمہ نگار جاوید اختر نے پاکستان مخالف فلم ‘بارڈر 2’ بنانیوالوں پر سخت تنقید کی ہے ۔ایک انٹرویو میں جاوید اختر نے کہا کہ جب اصل گانے غیر معمولی کامیابی حاصل کر چکے ہوں تو انہیں نئے انداز میں پیش کرنے کی کوئی ضرورت نہیں یاز یہ تسلیم کرلینا چاہیے کہ وہ ماضی جیسا معیار برقرار نہیں رکھ سکتے ،اسی سوچ کے تحت انہوں نے ‘بارڈر 2’ کیلئے لکھنے سے انکار کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں