مزاح سے بھرپور سٹیج ڈرامہ مریض کروڑ کا عوام کی توجہ کا مرکز

مزاح سے بھرپور سٹیج ڈرامہ مریض کروڑ کا عوام کی توجہ کا مرکز

کراچی(شوبزڈیسک)آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں جاری عوامی تھیٹر فیسٹیول کے بارہویں روز مزاح سے بھرپور سٹیج ڈرامہ مریض کروڑ کا پیش کیا گیا۔

مزاح، طنز اور سماجی پیغام سے بھرپور اس ڈرامے کو ناظرین کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی۔ ڈرامے میں نامور فنکاروں روف لالہ، سپنا غزل اور عبداللہ لالہ نے اپنی شاندار اداکاری کے جوہر دکھائے ۔ عوامی تھیٹر فیسٹیول 15 فروری تک آڈیٹوریم II، آرٹس کونسل میں جاری رہے گا جس میں عوام فری ٹکٹ کے ذریعے شرکت کرسکتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں