شوبز شخصیات بسنت کی تقریبات پر شدید تنقید کی زد میں
لاہور(شوبز ڈیسک) پاکستانی شوبزشخصیات بسنت کی تقریبات پر شدید تنقید کی زد میں آگئیں ، جن میں صبور علی، سجل علی، علی انصاری اور دیگر شامل ہیں، مایا علی نے بھی بسنت منانے کی ویڈیو شیئر کی۔
سلیبریٹیز نے اسلام آباد میں 6 فروری کو امام بارگاہ پر ہونے والے حملے کے باوجود جشن جاری رکھا،جس پر سوشل میڈیا صارفین نے اس بے حسی بھرے رویے پر گہری مایوسی کا اظہار کیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ کتنی آسانی سے یہ مسلمان عوام کو بہکاتے ہیں، اللّٰہ ہمیں ہدایت دے ، دوسرے نے کہا کہ انہوں نے اسلام آباد میں ہونے والے واقعے کی پرواہ بھی نہیں کی، بے گناہ شہداء کے لیے بسنت کیوں نہیں روک سکتے ؟ یہ لوگ پاکستان سے محبت نہیں کرتے ۔ ایک اور نے خبردار کیا کہ اسلام آباد خون میں نہا رہا ہے ، یہ فضول چیزیں شیئر کرنا بند کریں، اصل مسائل پر توجہ دیں، ایک صارف نے لکھا کہ براہِ مہربانی، میں مسلمان ہوں، اسلام اس کی اجازت نہیں دیتا، ایک اور نے کہا کہ اب سب ٹھیک ہے کیونکہ آپ سب نے اس پر ویڈیو بنا دی۔
لاہور(شوبز ڈیسک) پاکستانی شوبزشخصیات بسنت کی تقریبات پر شدید تنقید کی زد میں آگئیں ، جن میں صبور علی، سجل علی، علی انصاری اور دیگر شامل ہیں، مایا علی نے بھی بسنت منانے کی ویڈیو شیئر کی۔ سلیبریٹیز نے اسلام آباد میں 6 فروری کو امام بارگاہ پر ہونے والے حملے کے باوجود جشن جاری رکھا،جس پر سوشل میڈیا صارفین نے اس بے حسی بھرے رویے پر گہری مایوسی کا اظہار کیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ کتنی آسانی سے یہ مسلمان عوام کو بہکاتے ہیں، اللّٰہ ہمیں ہدایت دے ، دوسرے نے کہا کہ انہوں نے اسلام آباد میں ہونے والے واقعے کی پرواہ بھی نہیں کی، بے گناہ شہداء کے لیے بسنت کیوں نہیں روک سکتے ؟ یہ لوگ پاکستان سے محبت نہیں کرتے ۔ ایک اور نے خبردار کیا کہ اسلام آباد خون میں نہا رہا ہے ، یہ فضول چیزیں شیئر کرنا بند کریں، اصل مسائل پر توجہ دیں، ایک صارف نے لکھا کہ براہِ مہربانی، میں مسلمان ہوں، اسلام اس کی اجازت نہیں دیتا، ایک اور نے کہا کہ اب سب ٹھیک ہے کیونکہ آپ سب نے اس پر ویڈیو بنا دی۔