بھارتی گلوکار وشال ددلانی کی سفارش کلچر کی سخت مخالفت

بھارتی گلوکار وشال ددلانی کی سفارش کلچر کی سخت مخالفت

ممبئی(شوبز ڈیسک)بھارتی گلوکار، موسیقار اور گیت نگار وشال ددلانی نے ‘سفارش کلچر’ کی سخت مخالفت کی۔

 52 سالہ وشال ددلانی جو انڈین آئیڈل کے جج بھی ہیں کا پوسٹ میں اُن کا کہنا تھا کہ وہ کسی بھی ایسے گلوکار کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتے جو اپنی صلاحیت کے بجائے سیاسی یا ذاتی تعلقات کا سہارا لے ۔وشال ددلانی نے مزید کہا کہ حال ہی میں ایک سیاستدان نے ایک ابھرتے ہوئے گلوکار کے لیے سفارش کی، جس پر انہوں نے نہ صرف سیاستدان بلکہ گلوکار کو بھی بلاک کر دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں