رنویر سنگھ کو لارنس بشنوئی گینگ کی سنگین دھمکیاں

رنویر سنگھ کو لارنس بشنوئی  گینگ کی سنگین دھمکیاں

ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ کو مبینہ دھمکی آمیز وائس میسج موصول ہونے کے بعد ان کی سکیورٹی سخت کر دی گئی۔۔۔

 اداکار کو واٹس ایپ پر ایک وائس نوٹ بھیجا گیا جس میں کروڑوں روپے کا مطالبہ کیا گیا اور بھیجنے والے نے خود کو لارنس بشنوئی گینگ سے منسلک قرار دیا ہے ۔واقعے کے بعد رنویر سنگھ نے فوری طور پر ممبئی پولیس کو آگاہ کیا۔بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ احتیاطی تدابیر کے طور پر اداکار کی رہائش گاہ کے باہر اضافی پولیس اہلکار تعینات کر دئیے گئے ہیں،تکنیکی ٹیمیں وائس نوٹ کے ماخذ کا سراغ لگانے میں مصروف ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں