بیٹے کے دل میں سوراخ تھا اریج فاطمہ واقعہ بتاتے رو پڑیں

 بیٹے کے دل میں سوراخ تھا اریج فاطمہ واقعہ بتاتے رو پڑیں

لاہور(شوبز ڈیسک)سابقہ اداکارہ اریج فاطمہ نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے بڑے بیٹے کے دل میں سوراخ تھا۔ایک پوڈکاسٹ میں اُنہوں نے بتایا کہ میرا بڑا بیٹا عیسیٰ کورونا کے دوران پیدا ہوا تھا، لاک ڈاؤن کی وجہ سے سب کچھ بند تھا اور الٹرا ساؤنڈ میں یہ بات سامنے نہیں آئی تھی کہ عیسیٰ کے دل میں سوراخ ہے ۔

 اُنہوں نے روتے ہوئے بتایا کہ جب عیسیٰ کو سرجری کے لیے آپریشن تھیٹر میں لے جا رہے تھے تو وہ میری طرف دیکھ کر مجھے آوازیں لگا رہا تھا اور وہ ہمارے لیے بہت مشکل وقت تھا، الحمد للّٰہ، عیسیٰ کی سرجری کامیاب ہوئی اور اب وہ بالکل ٹھیک ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں