بسنت سے میوزک کنسرٹس کا دور واپس آنیکی امید ہو گئی:میگھا
لاہور(این این آئی)گلوکارہ میگھا نے کہاہے کہ بسنت کے تہوار کی کامیابی کے بعد میوزک کنسرٹس کا دور واپس آنے کی بھی امیدپیدا ہو گئی ہے ، عوام گھٹن زدہ ماحول سے باہر نکلنا چاہتے ہیں اور لاہور کے بعد ملک کے دیگر حصوں میں بسنت کا منایا جانا اس کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔
اپنے بیان میں میگھا نے کہا کہ امید ہے کہ اب بسنت کا تہوار پورے صوبے میں منایا جائے گا کیونکہ عوام نے حکومت کی جانب سے طے کئے گئے ایس او پیز کی پاسداری کر کے اپنے شعور کا ثبوت دیا ہے ۔