اداکارہ رشمیکا اور وجے کی شادی کا دعوت نامہ وائرل

 اداکارہ رشمیکا اور وجے کی  شادی کا دعوت نامہ وائرل

ممبئی(شوبزڈیسک)نامور بھارتی اداکارہ رشمیکا مندانا اور اداکار وجے دیوراکونڈا کی مبینہ شادی کا دعوت نامہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔

جس کے مطابق دونوں اداکار 26 فروری 2026 کو شادی کرنے والے ہیں۔کارڈ پر درج تفصیلات کے مطابق استقبالیہ تقریب 4 مارچ کو شام 7 بجے کے بعد حیدرآباد میں ہوگی۔دعوت نامے میں لکھا ہے کہ ‘میں آپ کو ایک خاص خبر دینا چاہتا ہوں اور اپنی زندگی کے ایک اہم لمحے میں شریک ہونے کی دعوت دینا چاہتا ہوں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں