جو میرے ساتھ ہوتا ہے وہ لکھتا اور گاتا ہوں:کیفی خلیل

جو میرے ساتھ ہوتا ہے وہ  لکھتا اور گاتا ہوں:کیفی خلیل

کراچی (آئی این پی) گلوکار کیفی خلیل نے کہا ہے کہ میں جو بھی لکھتا اور گاتا ہوں وہ دراصل میرے ساتھ ہو چکا ہے ۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں گلوکار کیفی خلیل کا کہنا تھا کہ وہ جو کچھ بھی لکھتے اور گاتے ہیں وہ سب اصل واقعات پر مبنی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جب دل ٹوٹتا ہے تو شعر بنتے ہیں الفاظ نکلتے ہیں اور تب ہی آواز بھی نکلتی ہے جو کچھ میں نے لکھا ہے وہ سچ لکھا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ سب واقعات ان کے ساتھ ہوچکے ہیں اور اس میں ایسا نہیں کہ انہوں نے دیکھ کر یا سن کر کچھ لکھا ہو۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں