شادی کیلئے تیار ہوں لیکن لڑکا ہینڈسم ہونا چاہیے :آمنہ الیاس

شادی کیلئے تیار ہوں لیکن لڑکا ہینڈسم ہونا چاہیے :آمنہ الیاس

لاہور (آئی این پی)ماڈل واداکارہ آمنہ الیاس نے کہاہے کہ میں شادی کیلئے تیارہوں لیکن کسی توند نکلے والے شخص سے شادی نہیں کروں گی۔

ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے آمنہ الیاس نے کہا کہ میں اٹھارہ گھنٹے کام کرتی ہوں، اپنے ڈیزائن کے سوٹ کی مارکیٹنگ مشکل کام ہے اپنے سیلون کو بھی دیکھنا ہوتا ہے اور پھر شوٹنگ پر بھی جاتی ہوں،ماڈلنگ میری پہلی جاب اور اداکاری دوسری ہے ۔ شادی کے لیے تیار ہوں لیکن لڑکا ہینڈسم ہونا چاہیے ، ذمہ دار ہو، پیسے والا ہواور گرین فلیگ ہونا چاہیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں