فہد مصطفی سے معافی کیوں مانگی، عتیقہ اوڈھو کی وضاحت

فہد مصطفی سے معافی کیوں مانگی، عتیقہ اوڈھو کی وضاحت

لاہور(شوبز ڈیسک)سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے اداکار فہد مصطفٰی کے ساتھ پیش آنے والے تنازعے کے پس منظر کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے فہد سے معافی اس لیے مانگی تاکہ ان کے جذبات مجروح نہ ہوں اور معاملہ زیادہ بڑھ نہ جائے ۔

عتیقہ اوڈھو نے ایک پوڈ کاسٹ میں کہا کہ ان کا مقصد کسی کی دل آزاری نہیں تھا، اس لیے انہوں نے فہد سے معافی مانگی۔ انہوں نے فہد مصطفٰی کی محنت اور کامیابی کی تعریف کی اور کہا کہ فہد مصطفی ایک سیلف میڈ اور محنتی انسان ہیں، انہوں نے بڑی محنت اور لگن سے اپنا کیریئر بنایا ہے ۔ اس لیے ایک لمحے میں مذاق میں کہی گئی بات یا طنزیہ انداز کی بنیاد پر ان کے کریئر پر تنقید کرنا مناسب نہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں