کرینہ کپور کی بالی وُڈ میں تشدد کے بڑھتے رجحان پر تنقید

کرینہ کپور کی بالی وُڈ میں تشدد کے بڑھتے رجحان پر تنقید

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ میں ایکشن فلموں کے بڑھتے رجحان پر اداکارہ کرینہ کپور نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ فلموں میں تفریح، گانے ، محبت اور رومانس جیسے عناصر کم ہوتے جا رہے ہیں۔

حالیہ برسوں میں ‘اینیمل’، ‘جوان’ اور ‘پٹھان’ جیسی ایکشن فلموں کی کامیابی کے بعد فلمی صنعت میں تشدد اور سنسنی خیزی کے بڑھتے استعمال پر بحث جاری ہے ۔ ایک انٹرویو میں کلیانی پریادرشن کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کرینہ کپور نے کہا کہ ‘اس وقت فلموں میں تھرلر، کرائم، خونریزی اور تشدد کا رجحان غالب نظر آتا ہے ۔ ان کے مطابق ‘ایسی فلموں میں وہ عناصر کم ہو گئے ہیں جو ماضی میں بالی ووڈ کی پہچان تھے ، جیسے تفریح، گانے ، محبت اور رومانس وغیرہ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں