نیوزی لینڈ کو ہرا کر بھارت نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیت لیا
نیوزی لینڈ کو ہرا کر بھارت نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیت لیا 256 رنز ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 159 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی
احمد آباد(سپورٹس ڈیسک)ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے فائنل میں بھارت نے یکطرفہ مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ کو 96 رنز سے شکست دے کر تیسری مرتبہ عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ احمدآباد میں کھیلنے جانے والے فائنل میں بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 255 رنز بنائے ۔سنجو سیمسن نے 46 گیندوں پر 89، ابھیشیک شرما نے 21 گیندوں پر 52، ایشان کشن نے 25 گیندوں پر 54 رنز بنائے ۔نیوزی لینڈ کی جانب سے جمی نیشم نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔ ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کے بیٹرز آف کلر نظر آئے اور پوری ٹیم 19ویں اوور میں 159 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم سیفرٹ 52 اور مچل سینٹنر نے 47 رنز کی اننگز کھیلی ۔ بھارت کی جانب سے جسپریت بمرا نے 4، اکشر پٹیل نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔