ورلڈ کپ کیلئے 120 کروڑ بھارتی روپے کی رقم مختص

 ورلڈ کپ کیلئے 120 کروڑ بھارتی روپے کی رقم مختص

نیوزی لینڈ کو ہرا کر بھارت نے ٹی ٹونٹی ورلٹ کپ جیت لیا فائنل جیتنے والی ٹیم کو تقریباً 27 کروڑ 48 لاکھ بھارتی روپے دئیے جائینگے

 لاہور(سپورٹس ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے مجموعی طور پر 13.5 ملین ڈالر کی انعامی رقم مختص کی ہے جو تقریباً 120 کروڑ بھارتی روپے بنتی ہے ۔ یہ رقم گزشتہ ایڈیشن کے مقابلے میں تقریباً 20 فیصد زیادہ ہے ، جس میں بھارت نے ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔آئی سی سی کے اعلان کے مطابق فائنل جیتنے والی ٹیم کو 3 ملین ڈالر یعنی تقریباً 27 کروڑ 48 لاکھ بھارتی روپے دئیے جائیں گے جب کہ رنرز اپ ٹیم کو تقریباً 14 کروڑ 65 لاکھ روپے انعام کے طور پر ملیں گے ۔ دوسری جانب سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے والی لیکن فائنل میں جگہ نہ بنانے والی ٹیموں کو بھی انعامی رقم دی جائے گی۔ ہر سیمی فائنلسٹ ٹیم کو 7 لاکھ 90 ہزار ڈالر (تقریباً 7 کروڑ 24 لاکھ بھارتی روپے ) ملیں گے ۔ اسی طرح سپر 8 مرحلے تک پہنچنے والی ٹیموں کو 3 لاکھ 80 ہزار ڈالر (تقریباً 3 کروڑ 48 لاکھ روپے ) دئیے جائیں گے ۔گروپ مرحلے سے باہر ہونے والی ٹیموں کو بھی 2 لاکھ 50 ہزار ڈالر یعنی (تقریباً 2 کروڑ 29) لاکھ بھارتی روپے دئیے جائیں گے ، جس کے ذریعے ٹورنامنٹ میں شریک تمام ٹیموں کو انعامی رقم میں حصہ ملے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں