ورلڈ کپ ہاکی کوالیفائر،فائنل میں پاکستان کو انگلینڈ کے ہاتھوں شکست

ورلڈ کپ ہاکی کوالیفائر،فائنل میں  پاکستان کو انگلینڈ کے ہاتھوں شکست

اسماعیلہ(سپورٹس ڈیسک)ورلڈ کپ ہاکی کوالیفائر رانڈ کے فائنل میں انگلینڈ نے پاکستان کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے دی۔

مصر کے شہر اسماعیلہ میں ہاکی ورلڈ کپ کوالیفائر کا فائنل انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان ہوا پہلے کوارٹر میں کوئی ٹیم گول نہ کرسکی، دوسرے کوارٹر میں انگلینڈ نے گول کرکے برتری حاصل کی جبکہ تیسرے کوارٹر میں انگلینڈ کے سیموئل ہوپر نے لگاتار دو گول کئے ۔پاکستان کے رانا ولید نے گول کرکے خسارہ کم کیا تاہم آخری کوارٹر میں انگلینڈ نے چوتھا گول کرکے ٹائٹل جیت لیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں