مجھ میں اور کترینہ کیف میں واضح فرق:سدرہ نیازی
لاہور (آئی این پی) اداکارہ سدرہ نیازی نے بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف سے اپنے موازنے پر ردعمل دے دیا۔
ایک پروگرام کے دوران میزبان نے سوال کیا کہ آپ کو اکثر کترینہ کیف سے تشبیہ دی جاتی ہے ، کیا کبھی اس موازنے پر کترینہ کیف کو اعتراض ہوا؟ اس پر سدرہ نیازی نے کہا کہ مجھ میں اور کترینہ کیف کے درمیان واضح فرق موجود ہے ، تاہم مجھے معلوم ہے کہ لوگ میرا موازنہ کترینہ کیف کے علاوہ بھارتی اداکارہ یامی گوتھم سے بھی کرتے ہیں۔ ان کے مطابق میں نے یامی گوتم کا کام زیادہ نہیں دیکھا، مگر میرے خیال میں دونوں کی شکل و صورت میں خاصا فرق ہے اور یہ صرف لوگوں کی رائے ہے ۔