گلوکار علی ظفر نے نعتیہ کلام ’’سوہنا نبی ‘‘جاری کردیا
لاہور(آئی این پی)گلوکار علی ظفر نے نیا نعتیہ کلام سوہنا نبی جاری کر دیا۔گلوکار نے نعتیہ کلام کی ویڈیو اپنے سوشل اکاؤنٹ انسٹاگرام پر شیئر کی۔
ویڈیو کے کیپشن میں گلوکار نے لکھا کہ سوہنا نبی پیارے نبی محمدؐکی محبت اور یاد میں ایک عاجزانہ نعت ہے ۔انہوں نے مزید لکھا کہ یہ سب سے خوبصورت تخلیق کے لیے محبت اور عقیدت کا میرا چھوٹا سا اظہار ہے ۔واضح رہے کہ علی ظفر اس سے قبل بھی کئی نعتیہ کلام پیش کرچکے ہیں، جو ان کے چاہنے والوں کی جانب سے خوب پسند کیے گئے ۔