بادشاہ نے ہریانوی گانے کے تنازع پر معافی مانگ لی

بادشاہ نے ہریانوی گانے  کے تنازع پر معافی مانگ لی

ممبئی (آئی این پی)بھارتی گلوکار اور ریپر بادشاہ نے اپنے ہریانوی فوک گانے تاتیری کے تنازع کے بعد معافی مانگ لی۔

40 سالہ بادشاہ کو گزشتہ روز اپنے گانے کے باعث مقدمے کا سامنا کرنا پڑا تھا، انہیں ہریانہ اسٹیٹ کمیشن فار ویمن نے بھی طلب کر رکھا ہے ۔بادشاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری پیغام کے ذریعے معافی مانگی اور کہا کہ میرا مقصد کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچانا نہیں تھا۔ بھارتی گلوکار نے ساتھ ہی اعلان کیا کہ وہ متنازع گانا تاتیری کو تمام پلیٹ فارمز سے ہٹارہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں