بنیادی طور پر میں بہت بورنگ انسان ہوں :ردھیما پنڈت

بنیادی طور پر میں بہت بورنگ  انسان ہوں :ردھیما پنڈت

ممبئی (آئی این پی)بھارتی اداکارہ ردھیما پنڈت نے انڈین ٹیم کے کپتان شبمن گل سے تعلقات پر خاموشی توڑ دی۔

ایک حالیہ انٹریو کے دوران بھارتی کپتان کو ڈیٹ کرنے سے متعلق پوچھے گئے سوال پر انہوں نے واضح کیا کہ ایسی کوئی بات نہیں ہے ، میں ایک غیر متنازع شخصیت ہوں اور اسی طرح رہنا چاہتی ہوں، میں صرف سکرین پر رومانس کرنے والی بھی نہیں ہوں، بنیادی طور پر میں بہت بورنگ انسان ہوں اور آپ لوگ میرے بارے میں کوئی سکینڈل یا منفی بات نہیں نکال سکتے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں