بھارتی اداکارہ کا معروف ہدایتکار پر جنسی ہراسانی کا الزام
ممبئی(شوبز ڈیسک)کمبھ میلے کی وائرل گرل واداکارہ مونا لیزا بھوسلے نے معروف ہدایت کار سنوج مشرا پر جنسی ہراسانی کا الزام عائد کردیا۔
کمبھ میلے کی وائرل گرل مونالیزا بھوسلے نے بھارتی فلم ڈائریکٹر اور سکرین رائٹر سنوج مشرا پر بدسلوکی اور ہراسانی کے الزامات عائد کیے ہیں۔ ایک پریس کانفرنس کے دوران مونالیزا نے یہ بھی الزام لگایا کہ سنوج مشرا فلم انڈسٹری میں نوجوان لڑکیوں کا استحصال کرتا ہے، وہ فلموں کے نام پر لڑکیوں سے بات کرتا ہے، انہیں ہراساں کرتا ہے اور کہتا ہے کہ فلم میں کام دے گا۔ یہ سب جھوٹ ہے، وہ گندے کام کرتا ہے۔