30سالہ بھارتی اداکارہ ہرشل کالیا سڑک حادثے میں چل بسیں
ممبئی(شوبز ڈیسک)بھارتی ریاست راجستھان سے تعلق رکھنے والی 30 سالہ اداکارہ اور ماڈل ہرشل کالیا گزشتہ دنوں جے پور میں پیش آنے والے ایک خوفناک ٹریفک حادثے میں چل بسیں۔
اِن کی گاڑی بے قابو ہو کر سڑک کے ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر اُلٹ گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کی گاڑی تیزی سے ڈیوائیڈر سے ٹکرائی اور قلابازیاں کھاتے ہوئے دور جا گری، مقامی افراد نے فوری طور پر گاڑی سیدھی کر کے اداکارہ کو باہر نکالا اور ہسپتال منتقل کیا تاہم شدید سر کی چوٹوں کے باعث ڈاکٹرز نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔