بھارتی اداکار و ہدایتکار ای اے راجندرن چل بسے

بھارتی اداکار و ہدایتکار ای اے راجندرن چل بسے

ممبئی(شوبز ڈیسک)بھارتی فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار اور ہدایتکار ای اے راجندرن 71 برس کی عمر میں چل بسے۔

بھارتی میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ ای اے راجندرن گزشتہ چند ماہ سے علیل تھے ۔ ان کی آخری رسومات آج ان کے آبائی علاقے تری تھلور میں ادا کی جائیں گی۔ ای اے راجندرن، اداکار موکیش کے بہنوئی اور تھیٹر ڈائریکٹر او مادھون کے داماد تھے ۔انہوں نے مادھون کی بیٹی اور موکیش کی بہن سندھیا سے شادی کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں