صبا حمید کی علی ظفر اور میشا شفیع کیس پر پہلی بار لب کشائی

صبا حمید کی علی ظفر اور میشا شفیع  کیس پر پہلی بار لب کشائی

لاہور (آئی این پی)سینئر اداکارہ صبا حمید نے گلوکار علی ظفر اور بیٹی میشا شفیع کے درمیان جاری قانونی تنازع پر پہلی بار کھل کر بات کی ہے۔

صبا حمید بیٹی کی جانب سے عدالت میں پیشیوں میں حاضری دے رہی ہیں، عدالت کے باہر صبا حمید کا کہنا ہے کہ دیکھیں، میں اس کیس کے بارے میں زیادہ بات نہیں کر سکتی کیونکہ فیصلہ جلد متوقع ہے ، تاہم ہم گزشتہ 8 سال سے اس مقدمے کی لڑائی لڑ رہے ہیں اور اس معاملے میں ہار تسلیم نہیں کرینگے ، بھلا اس شخص سے کیسے بات کی جا سکتی ہے جو خواتین کا احترام نہیں کرتا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں