انڈرورلڈ کی دھمکیوں کے باعث گھر چھوڑنا پڑا:ورون دھون

انڈرورلڈ کی دھمکیوں کے باعث  گھر چھوڑنا پڑا:ورون دھون

ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ اداکار ورون دھون نے اپنا ماضی کا قصہ سناتے ہوئے بتایا ہے کہ انکے والد کو انڈرورلڈ کی جانب سے دھمکیاں ملیں۔

`1990 کی دہائی میں کئی فلمی شخصیات کو انڈرورلڈ سے فون کالز آ رہی تھیں اور ان کے گھر پر بھی ایسی کالز آتی رہیں، لیکن گھر کے عملے نے بحث شروع کر دی،بعد میں ایک اداکار نے ان کے والد ڈیوڈ دھون کو اطلاع دی کہ معاملہ سنگین ہو گیا ہے اور اب کال کرنے والا بندوقیں لے کر آنے کی بات کر رہا ہے ۔ اس پر دھون خاندان کو فوری طور پر گھر چھوڑ کر دوسری جگہ جانا پڑا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں