’’جھول ‘‘ گانے سے مشہور انورال خالد رشتۂ ازدواج میں منسلک
لاہور(شوبزڈیسک)پاکستانی میوزک انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی گلوکارہ انورال خالد رشتۂ ازدواج میں منسلک ہو گئی ہیں۔
انورال خالد نے کوک سٹوڈیو کے مقبول گانے جھول سے شہرت کی بلندیوں کو چھوا، اس گانے میں ان کی دلکش آواز اور منفرد انداز نے سامعین کو بے حد متاثر کیا۔ گلوکارہ نے اپنے کیریئر میں کامیابی کے بعد اب اپنی ذاتی زندگی کا نیا باب شروع کر لیا ہے۔ انسٹاگرام پر گلوکارہ نے نکاح کی تصاویر شیئر کر کے اپنے نکاح کا اعلان کیا ،انہوں نے اپنے شوہر معیز کے ساتھ ہاتھ کی تصویر شیئر کی جس میں وہ شادی کی انگوٹھی دکھا رہی ہیں۔سوشل میڈیا پر وائرل نکاح کی تصاویر و ویڈیوز میں انورال خالد سنہری اور ہلکے گلابی رنگ کا معروف ڈیزائنر نمرہ کھوکھر کا تیار کردہ لباس زیب تن کیا ہوا ہے ، جبکہ دلہا آئیوری شیروانی میں ان کے ہم آہنگ نظر آئے ۔انہوں نے اسلام آباد میں ایک سادہ اور عزیز و اقارب کی موجودگی میں نکاح کیا۔