لیجنڈری ڈرمرجیمز گیڈسن 86 سال کی عمر میں انتقال کرگئے
لاہور(شوبزڈیسک)لیجنڈری ڈرمر جیمز گیڈسن 86 سال کی عمر میں انتقال کرگئے، وہ صحت کے مسائل سے دوچار تھے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق لیجنڈری ڈرمر جیمز گیڈسن ڈیانا راس اور کیلی کلارکسن جیسے فنکاروں کے ساتھ بیک اپ ڈرمز بجا چکے ہیں، ڈرمر کی اہلیہ باربرا نے بتایا کہ گھر میں گرنے کے بعد کمر میں چوٹ لگی تھی، وہ ایک شاندار انسان تھے، اس کے علاوہ وہ ایک بہترین شوہر، والد، دادا، نانا اور شاندار ڈرمر تھے۔