ہنگری، تالاب سے ملی لاش ریئلٹی شو سٹار اینابیلا کی نکلی
ہنگری (این این آئی)سپین کے جزیرے گرین کیناریا میں تالاب سے برآمد نعش کی شناخت ہنگری کی ریئلٹی ٹی وی سٹار اور سوشل میڈیا انفلوئنسر اینابیلا لوواس کے طور ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق برآمد کی گئی لاش تقریبا 3ہفتوں سے پانی میں موجود تھی اور خراب حالت کے باعث اس سے ڈی این اے حاصل کرنا مشکل تھا۔پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر شناخت کیلئے جسم پر موجود نمایاں ٹیٹوز کا سہارا لیا گیا تاہم حتمی کامیابی دانتوں کے تجزیے سے حاصل ہوئی۔رپورٹس کے مطابق اینابیلا مالی مشکلات کے باعث جزیرے پر بے گھر زندگی گزار رہی تھیں۔