بھارت میں کاسٹنگ ایجنسیاں نئی لڑکیوں کا استحصال کرتی ہیں:نورا فتیحی
ممبئی(آئی این پی )بالی ووڈ اداکارہ و ڈانسر نورا فتیحی نے بھارت میں اپنے کیریئر کے آغاز میں ہونے والے تجربات کو خوفناک قرار دیدیا۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ بھارت میں کاسٹنگ ایجنسیاں مکمل معاوضہ نہیں دیتیں ، سانس لینے تک کے بھی پیسے تنخواہ سے کاٹ لیے جاتے تھے اور صرف اتنی ہی تنخواہ دی جاتی تھی کہ جس میں صرف ایک انڈہ اور ڈبل روٹی آئے۔ نورا فتیحی نے مزید کہا کہ بھارت میں کچھ کاسٹنگ ایجنسیاں ایسی بھی ہیں جو نئی لڑکیوں کا استحصال کرتی ہیں اور بھارت میں ایجنسیوں سے تحفظ کیلئے کوئی قانون بھی نہیں ہے۔